وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر آئین توڑ ا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر آئین توڑ کر سینیٹ انتخابات ملتوی کئے جمہوری کہلوانے والی پارٹیوں نے ہماری نشستوں پرشب خون ماراہے،مخصوص نشستون پرحلف لینے نہیں دیں گے ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیرسٹر سیف اور عائشہ بانو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ جوہورہاہے وہ ہمارے ملک وقوم کے لیے بہترنہیں ،صدروروزیر اعلی منتخب ہوسکتے ہیں تو سینیٹرزکیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان کوگرفتارکیاگیااورسزائیں دی جارہی ہیں،9 مئی اورعمران حکومت خاتمے کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں جو کچھ ہورہا ہے سب لندن پلان کا حصہ ہے ۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں اورورکروں پرناجائز پرچے کاٹے جارہے ہیں،فائدہ کس نے لیا قوم بیوقوف نہیں ہم سب سامنے لائیں گے بتایا جائے جوتنصیبات جلائی گئیں ان کے گیٹ کس نے کھولے ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ججز لیٹر کاسلسلہ پرانا ہے اس پرفل کورٹ بنایاجائے ،ججز مان رہے ہیں کہ انہوں نے فیصلے دبائو میں کیے، ایک کمشنر دباؤکی بات کرتاہے تواسے دماغی مریض کہاجاتاہے ،ہم غلامی قبول نہیں کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے فارم 45سے فارم49تک دھاندلی ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دینگے کیوں کہ یہ نشستیں ان کی نہیں بنتیں۔
خیبرپختونخوامیں جو ایف آئی آرزہیں ان پرکمیٹی بنی ہے جوغلط ہیں ختم کرینگے ،ہماری گورننس بہترین ہے،صحت کارڈ شروع اور رمضان پیکج باعزت دیا،اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پرفراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں کو آئی جی اورچیف سیکرٹری دیئے گئے اورہمیں نہیں کیونکہ میں فارم 45والاہوں،میں ان سے اپنی ٹیم لوں گایہ میراحق ہے بھیک نہیں مانگ رہاکوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ لے کر خودآرام سے حکومت کریں ایسے نہیں چلے گا،عمران خان وزیراعظم سے ملاقات پرخوش تھاتاکہ صوبہ کے حقوق حاصل کروں۔
شہبازشریف فارم 47کاوزیراعظم ہے لیکن وہ وزیراعظم ہے اس سے حق مانگوں گا،عمران خان کے قول کے مطابق لڑیں گے،ہم سٹیبلشمنٹ کے خلاف اعلان جنگ نہیں کررہییہ ہمارے ادارے ہیںہم ان کیساتھ ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دھاندلی میں الیکشن کمیشن کاسب سے بڑا کردارہے احتجاج ہم نہیں بلکہ وہ جعلی لوگ کرینگے جو ہماری نشستوں پرآئے ہیں،سپیکر نے انکوائری شروع کردی ہے کہ غیرمنتخب افراد کیسے ایوان میں آئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی