دھماکہ

لکی مروت:پولیس اہلکار کے زیر تعمیر مکان میں دھماکہ،عمارت منہدم

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس اہلکار کے زیر تعمیر مکان میں دھماکہ ،عمارت منہدم ہو گئی ۔
واقعہ لکی مروت کے علاقہ سرائے گمبیلا میں پیش آیا جہاں نامعلوم شرپسندوں نے رات گئے پولیس اہلکار کے زیر تعمیر مکان میں بارودی مواد نصب کیا تھا ۔
بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جبکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی