سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن :پیپلز پارٹی ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

ویب ڈیسک: سینیٹ کی 30نشستوں پر الیکشن کے بعد ایوان بالا میں پیپلز پارٹی 24سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ۔
یوان بالا میں اب ارکان کی تعداد 85ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی 11نشستوں پر الیکشن ملتوی کیا گیا ہے ۔
اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔
ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی تعداد 3،جے یو آئی ف کے 5سینیٹرز ہو گئے ہیں ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کا 1 اور مسلم لیگ ق کا 1 سینیٹر ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 4ہے۔
ایمل ولی کے سینیٹر بننے کے بعد اے این پی کے سینیٹرز کی تعداد 3ہوگئی ہے۔
نیشنل پارٹی کا ایک 1سینیٹر جب کہ آزاد سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان