افطار ڈنر کا بائیکاٹ

غزہ جنگ :امریکی مسلم رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کا بائیکاٹ

ویب یسک: غزہ جنگ پر جوبائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف امریکی مسلم رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں روایتی افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
غزہ جنگ پر امریکی پالیسی کیخلاف امریکن مسلم تنظیموں نے بطور احتجاج وائٹ ہاؤس کے باہر افطار تقریب کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی افطار میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا)اور امریکن مسلمز فار فلسطین (اے ایم پی) شامل ہوں گی۔
امریکا میں اسلامی تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور امریکی حکومت کی اسرائیلی بے حمایت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
ان کابائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا جائے۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کا سالانہ افطار رمضان کے اختتام پر کیا جاتا ہے۔
افطار میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور مسلم اکثریتی ممالک کے سفرا کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف