افطار ڈنر منسوخ

امریکی مسلم رہنماؤں کا بائیکاٹ :وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر منسوخ

ویب ڈیسک: امریکی مسلم رہنماؤں کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاؤس افطار ڈنر منسوخ کردیاگیا۔
قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ مسلم رہنماؤں کی جانب سے افطار ڈنر کے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاؤس نے تقریب منسوخ کردی ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ تقریب اس لیے منسوخ کی گئی کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بائیکاٹ کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی مسلم کمیونٹی نے واضح کر دیا تھا کہ ہمارے لیے وائٹ ہاس کے ساتھ افطار کرنا ناقابل قبول ہو گا جو غزہ میں فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ مسلم رہنماؤں میں غم و غصہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کے انتخابی امکانات کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی