غیرحاضر عملے کی شامت

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے غیرحاضر عملے کی شامت،کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے غیرحاضر عملے کی شامت آگئی ،وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ہدایت پر ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کیخلاف کارروائی کا آ غاز کردیا گیا ۔
وزیر صحت کے احکامات کی روشنی میں ڈ جی ہیلتھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو آخری نوٹسز جاری کردیئے
ذرائع کے مطابق پندرہ ڈینٹل سرجنز تین سال سے زائد عرصے سے ڈیوٹی سے بدستور غائب ہیں ۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بغلوں میں نوکری کرنے والوں کیلئے ہیلتھ میں کوئی جگہ نہیں،ڈاکٹرز کو عوام مسیحا کا کردار نبھانا ہوگا، نہیں تو تادیبی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے ۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ جو بھی ڈوٹی سرانجام نہیں دیتا ان کو ہیلتھ سے چلتا کردیں ،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے طبی عملے کیخلاف کاروائی بھی فوری شروع کی جائے ۔
سید قاسم علی شاہ نے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  ژوب میں ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید