دھمکی آمیز خطوط

لاہور ہائیکورٹ کے 4ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط مل گئے

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی دھمکی آمیز خطوط مل گئے ۔
خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز جسٹس شجاع علی خان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان

دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
پولیس نے خط لانے والے کوریئر کمپنی کے ملازم کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور