سٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس میں 600پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ ،100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا ۔
بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، پہلی بار انڈیکس 67 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617 پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000 پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔
بعد ازاں 29 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھا کے بعد شدید مندی رہی اور 4 روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔شدید مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک