خط موصول

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیزخط موصول

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاڈرپایاگیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان