ملعون پراسرار طورپر ہلاک

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون پراسرار طورپر ہلاک

ویب ڈیسک: سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے والا ملعون عراقی پناہ گزین ناروے میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
سلوان صباح مومیکا نامی شخص نے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ تاحال پتا نہیں لگائی جاسکی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے گستاخی کرنے والے کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مومیکا سوئیڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لیے مشہورتھا جہاں اس نے کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں