موبائل انٹرنیٹ بندش

پشاورہائیکورٹ:رات کےاوقات میں موبائل انٹرنیٹ بندش پرفریقین کونوٹس جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے رات کے اوقات میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف دائردرخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔
ہائیکورٹ میں پشاور میں روزانہ رات 10بجے موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ طلباء رات کو ہی ریسرچ ورک کرتے ہیں ۔
جسٹس اعجاز انور نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے رات کو سونے کے لئے انٹرنیٹ بند کردیا جاتا ہے آپ کو بھی رات کو سویا کریں ۔
بعد ازاں ہائیکورٹ نے پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد