ملکی معیشت کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مثبت اقدامات

ویب ڈیسک: ملکی معیشت کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ انہی اقدامات کا ثمر ہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔
ایل ایس ایم کی اونچی اڑان بروقت حکومتی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہو سکی۔
ملکی معیشت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایل ایس ایم انڈیکس کی شرح جنوری 2024ء میں 132 اعشاریہ 43 فیصد رہی جو گزشتہ سال 132 اعشاریہ 39 تھی۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی