ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ہزاروں گرفتار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران ملک بھر سے 10 لاکھ کلو سے زائد منشیات ضبط جبکہ 1225 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق 24 تا 31 مارچ چاروں صوبوں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران بلوچستان سے 1076، خیبرپختونخوا سے 8013، گلگت بلتستان سے 28، پنجاب سے 166 اور سندھ سے 19 کلو منشیات ضبط کر لی گئی۔
یاد رہے کہ حکام کی جانب سے ملک کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود