چترال میں تین روزہ ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر

ویب ڈیسک: چترال کی خوبصورت وادی میں تین روزہ ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس فیسٹول میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے سکی اینڈ سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
ان مقابلوں میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ چترال میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے زیراہتمام تین روزہ ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا