اسرائیل کے سفید فاسفورس بموں سے غزہ اور لبنان کی زراعت تباہ

ویب ڈیسک: اسرائیل نے سفید فاسفورس بموں سے غزہ اور لبنان کی زراعت و ماحولیات کو طویل المدتی نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی کئی حملے کئے۔ اس دوران ماہرین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر سفید فاسفورس بمبوں سے حملے کئے۔
ان سفید فاسفورس بمبوں سے نہ صرف لبنان اور غزہ کی ماحولیات، زراعت اور معیشت کو طویل المدتی نقصان پہنچایا گیا بلکہ اس سے وہاں کی آبادی میں اس کے دیرپا اثرات پیدا کرنا بھی صیہونیوں کو مقصود تھا۔
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا خیال ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ اور لبنان پر سفید فاسفورس بموں کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی افواج کی جانب سے یہ اقدام بفر زون بنانے، رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور کھیتوں سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ