سینیگال، اپوزیشن لیڈر عثمانی سونوکو وزیراعظم نامزد

ویب ڈیسک: سینیگال کے نومنتخب صدر فائے نے اپوزیشن لیڈر عثمانی سونوکو کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق افریقی نژاد باسیرو دیومے فائے گزشتہ روز سینیگال کے سب سے کم عمر صدر بن گئے۔
گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں انہوں نے نظامی تبدیلی کا وعدہ کیا اور اپوزیشن لیڈر عثمانی سونوکو کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی

ذرائع کے مطابق 44 سالہ سینیگال کے صدر فائے کا یہ پہلا آئینی عہدہ ہے اس سے پہلے انہوں نے کبھی منتخب عہدہ نہیں سنبھالا تھا۔
یاد رہے کہ جیل سے رہائی کے صرف 10 دن بعد انہوں نے بنیاد پرست اصلاحات کے وعدے پر پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک