ججز کو خطوط انتہائی سیریس معاملہ ہے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل جو حالات ہیں ان میں میرا خاموشی ہرنا زیادہ بہتر ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے بعد انہوں نے کہا کہ 19 کیسز ہیں اور انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں میں ہار گیا اور میں نے اسے تسلیم بھی کر لیا، اب ریسٹ کر رہا ہوں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھاندلی کے بارے میں ان سے پوچھیں جو جیت گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ججز کو خطوط اتہائی سیریس معاملہ ہے اسے ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی