مریم نواز کی چینی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات، تعزیت بھی کی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور اس دوران بشام خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔
چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ ملک میں چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی