بجلی، گیس کے بعد ورلڈ بینک کا پنشن اصلاحات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد ورلڈ بینک کی جانب سے پنشن اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا۔
ورلڈ بینک کے مطابق پنشن اصلاحات کے حوالے سے منصوبے تیار کرنا اور اسے لاگو کرنے کے لئے ابتدائی اقدامات کئے جائیں تاکہ طویل المدتی مالی استطاعت کو یقینی بنایا جا سکے۔
عالمی بینک نے بجلی گیس سیکٹر میں بڑھتے گردشی قرضے کو محدود کرنے کیلئَے نرخوں میں اصلاحات رسدی لاگت کے ساتھ منسلک رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ورلڈ بینک کی جانب سے ذاتی انکم ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سلسلے میں پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید