محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
ذرائع کے مطابق چترال، دیر،سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور اور با جوڑ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور