ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے پاکستان کو 120 ارب ڈالر قرضے درکار

ویب ڈیسک: ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے پاکستان کو 120 ارب ڈالر قرضے درکار ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی خوشحالی اور معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے نظام درست کرنا ہوگا۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان کو 120 ارب ڈالر درکار ہونگے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو 22 ارب 80کروڑ ڈالر، آئندہ مالی سال 24 ارب 90 کروڑ ڈالر، مالی سال 26-2025 میں 22 ارب 20 کروڑ ڈالر، مالی سال 27-2026 میں 24 ارب 60 کروڑ ڈالر اور 28-2027 میں 24 ارب 90 کرو ڑ ڈالر کے بیرونی قرضے درکار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سے بیرونی فنانسنگ کی طلب بہت زیادہ ہے۔ یوں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ناکافی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع