ویب رپورٹ :ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی دفاعی ضروریات پورا کرے گی کیونکہ دفاع اور سلامتی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال دوہزار بیس اکیس کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان کی معیشت جلد بحال ہونے کے بھی نوید دی
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں اور مجموعی طور پر 25 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ ملک کی طلب پندرہ ہزار میگاواٹ ہے.