ہری پور، پولیس کی نامعلوم مشکوک ملزمان پر فائرنگ، راہ گیر زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کانگڑہ میں پولیس کی نامعلوم مشکوک ملزمان پر مبینہ فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بند کر دیا۔
یاد رہے کہ زخمی راہ گیر کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران نامعلوم مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ان کے نا رکنے پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل خانپور فوری موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکار کو موقع سے نکال کر مشتعل عوام کو مطمئن کر کے روڈ کلئیر کروا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ