خیبر، ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 195 ملین روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی جبکہ اس کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 6 اعشاریہ 5 کلوگرام آئس اور 130 کلوگرام چرس شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی افغان سرحد کے قریب دور افتادہ علاقہ راجگل میں کی گئی۔ دونوں اداروں نے دو ہفتے قبل بھی وادی تیراہ میں 115 ملین روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق