مالاکنڈ، برقعہ پہن کر خواتین کو لوٹنے والا چور گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں برقعہ پہن کر خواتین کو لوٹنے والا چور گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برقعہ پہن کر شاپنگ مارکیٹ میں خواتین کو لوٹنے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اسے لیویز کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم نے عید کیلئے خریداری کرنے والی کئی خواتین کو لوٹ لیا تھا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزم عادل کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی