نعش برآمد

ٹانک میں ایف سی کے حاضر سروس سپاہی کی قتل شدہ نعش برآمد

ویب ڈیسک: ٹانک میں ایف سی کے حاضر سروس سپاہی کی قتل شدہ نعش برآمد کرلی گئی ۔
پولیس کے مطابق مقتول دودن پہلے ٹانک میں لاپتہ ہوا تھا جس کی نعش تھانہ صدر کے حدود وارن کلئی کی زمینوں سے مل گئی ہے ۔
مقتول کی شناخت فضل الرحمان سکنہ گائوں عمر خیل سے ہوئی ہے۔
نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیایاجبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ