دفعہ 144نافذ

عید الفطر :پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذکردیا گیا

ویب ڈیسک: عید الفطر کی آمد کے موقع پر پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذکردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ پشاور نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیز گاڑی چلانے پر پابندی ہو گی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی