خیبرپختونخوا، اپریل کے لئے 180 ارب روپے کا بجٹ منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر مشکلات جنم لینے لگی ہیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے بجائے صرف اپریل کے لئے 180 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی منظوری نہ دی جاتی تو روز مرہ امور سمیت جاری منصوبے، ادویات فراہمی اور ریسکیو سروسز جاری رکھنا مشکل ہو جاتا اس لئے صرف اپریل کے لئے 180 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا جو لازمی تھا۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق