حب حادثے کاایک اورزخمی چل بسا،جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی

ویب ڈیسک: حب حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال لایا گیا جن میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس سے ٹرک میں سوار 17 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس حادثہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 26 ہے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ