ٹانک، فریقین کے درمیان شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ علاقہ ڈھیری آباخیل میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران ایک فریق سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
اس دوران دوسرے فریق سے بھی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت