اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی

ویب ڈیسک: مسلسل بڑھتی بجلی کی قیمتوں میں اچانک کمی، اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر کے حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر عوام کو بڑا ریلیف دیدیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل کے بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر کر دیئَ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے کیا گیا۔
وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
یاد رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ اپریل کے بجلی بلوں میں کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی