رواں سال 88 دہشتگردوں ہلاک متعدد گرفتار کئے گئے، آئی جی پی

ویب ڈیسک: آئی جی پی اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رواں برس 88 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔ اس کے علاوہ متعدد گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگروں سے لڑتے ہوئے 41 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی جی پی کے مطابق ڈی آئی خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ لکی مروت اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری