ویتنام، فراڈ کیس میں ارب پتی خاتون کو موت کی سزا

ویب ڈیسک: ویتنام کے شہر ہو چی من کی ایک عدالت نے 67 سالہ پراپرٹی ڈویلپر تھرونگ مے لین کو 11 سال کے دوران 44 ارب ڈالرز لوٹنے اور سرکاری حکام کو رشوت دینے سمیت دیگر فراڈ کیس میں موت کی سزا سنا دی۔
یاد رہے کہ تھرونگ مے لین نے ویتنام کے چند بڑے بینکوں میں سے ایک سائیگون کمرشل بینک سے قرضوں کے ذریعے 44 ارب ڈالرز حاصل کیے۔
ذرائع کے مطابق اس کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تھرونگ مے لین کو 27 ارب ڈالرز واپس کرنا ہوں گے۔
یاد رہے کہ فراڈ کیس کے حوالے سے 67 سالہ پراپرٹی ڈویلپر تھرونگ مے لین کو سزائے موت دی گئی.

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے