فالو اپ پروگرام پرپاکستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکسدتان کیساتھ ممکنہ فالو اپ پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی انتظامات کے ممکنہ فالو اپ پروگرام سے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے۔ ان کی معیشت میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف مہم: پی ٹی آئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا