آسٹریلیا جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ، 5 ٹائٹلز پاکستان کے نام

ویب ڈیسک: آسٹریلیا جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ میں 5 ٹائٹلز پاکستان کے نام رہے۔ ان کامیاب کھلاڑیوں میں پشاور کی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ کے فی میل انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کو 2-3 سے شکست دی۔
ایونٹ کے انڈر13 فی میل مقابلے میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینیئر کو شکست دے کر اپ سیٹ کر لیا۔ ماہ نور کی کامیابی کا سکور 0-3 تھا۔
آسٹریلیا جونیئر اوپن میں‌بوائز انڈر17 کے فائنل میں ابراہیم زیب، بوائز انڈر 15 میں یحییٰ خان کامیاب رہے۔
ذرائع کے مطابق بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان نیوی کے حذیفہ شاہد نےسیڈ 2 اونگ لیونگ یو کو مات دی۔

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم