ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، ان کا رویہ متعصبانہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کو رویہ متعصبانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہیں جو کہ ہمارا حق ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کیساتھ دشمنی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق باقاعدہ ایک مہم کے تحت پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے باہر کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی فیصلوں کی ہی بدولت سینیٹ الیکشن متنازعہ بن گئے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔ اس سلسلے میں ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ حالات کا مشاہدہ کیا جائے تو پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کو رویہ متعصبانہ معلوم ہوتا ہے جس کی بدولت ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن