جسٹس اشتیاق ابراہیم قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

ویب ڈیسک: جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم 15 اپریل سے بطور قائمقام چیف جسٹس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات پر شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل