9مسافروں کو اتار کر قتل

نوشکی:بس سے 9مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9مسافروں کو اتار کرقتل کردیا ،فائرنگ کے دوسرے واقعے میں بھی 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہا الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔
پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔
ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار