چاقو سے حملہ

سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں چاقو سے حملہ، 5افراد ہلاک

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں چاقو سے ہونے والے حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیو ساتھ ویلز کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوک کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاپنگ سنٹر میں جائے وقوع پر ایک خاتون پولیس افسر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا، ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام 4 بچے ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا، جوابی کارروائی سے ملزم ہلاک ہوگیا ہے، اب شاپنگ سینٹر میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کے مقاصد کا تعین کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 8 ماہ کے بچے اور اس کی ماں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا