نیتن یاہو

اسرائیل فتح حاصل کرے گا،وزیراعظم نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیل زیراعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کے بعد فتح حاصل کرے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے روک لیا، ہم نے موڑ دیا، ہم مل کر جیتیں گے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ ایران نے راتوں رات 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے، جن میں سے 99 فیصد مار گرائے گئے۔
ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں چیف فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ مسلح افواج مکمل طور چوکنی اور ردعمل دینے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایران کے اقدامات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہائیکورٹ ججز کیخلاف مہم : توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل