مدثر محمود سپرد خاک

بونیر میں شہید ہونیوالے لانس حوالدار مدثر محمود سپرد خاک

ویب ڈیسک: بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس حوالدار مدثر محمود کو آبائی آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 35سالہ لانس حوالدار مدثر محمود گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان