قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، مشترکہ اجلاس 18اپریل کو ہوگا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس کل جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کرکے18اپریل کو طلب کرلیا گیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔
اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔
ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار