عمر ایوب

شریف خاندان قیدی نمبر804سے خوفزدہ ہے،عمر ایوب

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان قیدی نمبر804سے خوفزدہ ، فارم 47 پر بننے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔
کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، یہ حکوتیں ختم ہوں گی۔
ملک بھرمیں جلسے کریں گے، ہماری تحریک حکومت کو پاش پاش کردے گی، فارم 47پر بننے والی حکومتیں ریت کے پہاڑ ہیں، یہ حکوتیں ختم ہوں گی، آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، ملٹری کورٹس میں ہمارے 106 قیدی ہیں
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، سخت حالات میں پارٹی سنبھالنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریف خلجی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریف خلجی ایک بہادر شخص ہیں جو پی ٹی آئی کے نظریے کیلئے یہاں آئے، آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کرینگے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان