اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا ایران کے 99فیصد ڈرون اور میزائل تباہ کرنے کادعویٰ

ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج نے ایران کے داغے گئے 99فیصد ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے 300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن