لنڈی کوتل میں بارش

لنڈی کوتل میں بارش،سیلابی ریلے میں 5افراد بہہ گئے

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ بند ،سیلابی ریلے میں پانچ افراد گاڑی سمیت بہہ گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت پانچ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پاک افغان شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
دوسری جانب بارش کے باعث مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ