واقعہ بہاولنگر

واقعہ بہاولنگرکی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں پولیس اور پاک فوج اہلکاروں میں جھگڑے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے یو آئی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
سپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمن جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ کمشنربہاولپورنادرچھٹہ جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا اور آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ واقعے کی شفاف انکوائری اور قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کی نشان دہی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع