عامر تانبا

بھارتی دہشتگرد پر حملہ کرنیوالاعامر تانبا قاتلانہ حملے میں زخمی

ویب ڈیسک: لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والا عامر تانبا قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی عامر تانبا کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی۔
2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے 2 قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
حملے میں سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے عامر تانبا پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ اس کے بھائی جنید سرفرازکی مدعیت میں درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دوحملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اورگھرکے اوپر والے پورشن میں جاکر عامرکو 3 گولیاں ماریں، ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ