ناصر جمشید

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔
ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10سال کی پابندی کا سامنا ہے ، اس کے علاوہ برطانیہ میں انہیں 17ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔
ناصر جمشید 2017میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کر پائوں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا۔
میری کوشش ہو گی کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں۔
ناصرجمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی