نتائج چیلنج

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی 3نشستوں کے نتائج چیلنج کردیئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔
اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی۔
این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان