چھت منہدم

خیبر باڑہ میں چھت منہدم ،3افراد جاں بحق، 6زخمی

ویب ڈیسک: خیبر باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارش کے باعث کمرے کی چھت منہدم سے تین افراد جاں بحق، 6زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد جوان سالہ لڑکی، لڑکا اور ایک خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ملبے تلے دبے 9افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال میں نوجوان 14سالہ لڑکا، 17 سالہ لڑکی اور 38 سالہ خاتون کو ڈاکٹر چیک اپ کے بعد مردہ قرار دیا گیا۔
واقعہ میں زخمی 06 افراد کو پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، 24 سالہ نوجوان ساجد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق